راولپنڈی (این این آئی)کمشنر راولپنڈی اور راولپنڈی جمخانہ کلب کے چیئر مین لیاقت علی چٹھہ نے جمخانہ کلب کے گراس کورٹ کا افتتاح کر دیا جس کے بعد راولپنڈی جمخانہ کلب کے ممبران کیلئے سوئمنگ ، سکواش ، بیڈ منٹن ، کرکٹ ، سنوکراور جدید ترین مشینوں سے آراستہ جم کے بعد ٹینس کھیلنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ اس موقع پر فیصل آباد جمخانہ، سرگودھا جمخانہ اور لاہور جمخانہ سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور را ولپنڈی جمخانہ کے ممبران کے مابین ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا ان میں چوہدری شکیل احمد ، چوہدری اسد اللہ وڑائچ ، سرگودھاسے محمد قاسم ، کامران شاہ ، میر حیدر ، میاں نعیم شامل تھے ۔ راولپنڈی ٹیم کی نمائندگی کمشنر پنڈی لیاقت علی چٹھہ اور لاہور جمخانہ کے ملک عابد محمود نے کی ۔ ریفری کے فرائض کوچ اورنگزیب نے سرانجام دیئے ۔ٹینس کورٹ کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر (ریونیو )ماجد علی ، جنرل منیجر راولپنڈی جمخانہ کلب انجینئر لعل خان ، سیکرٹری چوہدر ی ندیم رئوف ، راولپنڈی چیمبر اینڈ کامرس کے سابق صدر سہیل الطاف ، گور ننگ بورڈ کے ممبرز راجہ فیصل عزیز بھٹی ،سید رضوان حیدر مشہدی سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بتایاکہ راولپنڈی جمخانہ میں چھ گراس کورٹس اور ایک کلے کورٹ بنانے کا ارادہ ہے ،یہ کورٹس ایڈیشنل کمشنر ریونیو ماجد علی اور ٹینس کے ماہرین اورنگزیب خان کی زیر نگرانی آئندہ چند ہفتوں میں تیار ہو جائینگے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...