لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔جج عبہر گل نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کی سماعت ۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنایا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن)کا سیکرٹریٹ جلانے کے کیس میں فواد چوہدری اور نو مئی واقعے کے 6مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کی ۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مختلف مقدمات پرسماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو واپس جیل بھیج دیا ۔عدالت نے تینوں رہنمائوں کو 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ یاسمین راشد اور دیگر کو 5ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے اور اعجاز چوہدری ،محمود الرشید بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...