لاہور( این این آئی)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ کسی دور میں تمام ڈرامے کی ریکارڈنگ پی ٹی وی کے اندر موجودہ اسٹوڈیو میں سیٹ لگا کر کی جاتی تھی لیکن آج ہمارا ڈرامہ سیٹ سے نکل کر حقیقی لوکیشن پر آ گیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب حالات بدل گئے ہیں اور اسکرپٹ کے مطابق کہانی کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے ہمیں لوکیشن کا انتخاب کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بڑا خوش قسمت انسان ہوں جس نے پی ٹی وی پر کام کیا اور مقبولیت حاصل کی ، مجھے نوشے کے کردار سے وہ مقبولیت ملی جس نے کبھی بھی میر اساتھ نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ٹی وی ڈراموں کی تعداد بھی صحیح طریقے سے یاد نہیں مگر نوشے کا کردار آج بھی میرے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...