لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر پاکستان کی معاشی حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو اس نہج پر لانے والوں کی شناخت اور محاسبہ ہونا چاہیے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ(ن) بیرسٹر امجد ملک نے یہاں ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال سمیت مختلف امورزیر غور آئے ۔ملاقات میں صدر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ نواز اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے موجودہ ملکی معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس نہج پر لانے والوں کی شناخت اور محاسبہ ہونا چاہئیے۔ نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز دیں۔ سائیڈ ملاقات میں صدر مسلم لیگ نواز اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نواز بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز ونگ کی تشکیل نو کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی۔تمام شرکاء نے اکٹھے دن گزارا اور کھانا کھایا۔ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مراکش میں پاکستان کے سابق سفیر نادر چوہدری، سابق ایم پی اے پنجاب ڈاکٹر اشرف چوہان، میڈیا کوآرڈینیٹر راشد ہاشمی، راشد نصراللہ، صدر مسلم لیگ نواز یوکے ،صدر مسلم لیگ نواز ساوتھ افریقہ، سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بھی شریک تھے۔ ملاقات میں میڈیا کے افراد اور دیگر طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی موجود تھے ۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...