اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر ادخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،۔پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد مکمل کیا جائے۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن منیر اعظم ، سپیشل سیکرٹری داخلہ ندیم محبوب، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک نے شرکت کی ۔ ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا طاہر رائے اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکرکردگی بہتر بنانے کیلئے ان کے دائرہ کار کا واضح تعین انتہائی ضروری ہے، سول آرمڈ فورسز کی بہتری کیلئے جدید ترین تربیت اور وسائل فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ کی جانب سے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی کے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دے کر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کیلئے ویزا درخواست گزاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا گیا۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...