وزارت خزانہ اور ایف بی آر کا چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ

0
183

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آر نے ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں، افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔افغانستان اور ایران بارڈر پر اسمگلروں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے خفیہ اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔وزارت فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ صوبے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائیں۔اس کے علاوہ وزارت فوڈ سیکورٹی نے صوبوں کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کرنے کا کہا ہے۔