لاہور( این این آئی)اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ مجھے آج بھی ڈانس سے زیادہ اداکاری کرنے کا شوق ہے مگر مجھے میرے ڈانس کی وجہ سے ڈراموں اور فلموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ذاتی طو رپر مجھے اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے اور میری خواہش ہے کہ مستقبل میں مجھے ڈراموں اور فلموں میں بھرپور اداکاری کرنے کا موقع ملے ۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی بات ہے ،یہاں پر اکثر لوگوں کے رنگ گورے لیکن دل کالے ہوتے ہیں ،یہاں کے لوگوں کے قول و فعل میں ہمیشہ تضا نظر آئے گا، یہ آپ کے منہ پر اور اور پیٹھ پیچھے کچھ اور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کافی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سینئر اداکاروں نے مجھے ڈرامے سے کٹ کرانے کی کوشش بھی کی لیکن میں نے خاموشی اختیار کی اور صبر کیا جس کا پھل مجھے کامیابی کی صورت میں ملا۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...