اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، والدین اپنے بچوں کی پولیو ویکسنیشن اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔جمعرات کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پشاور اور کراچی سے اگست میں لیے گئے چار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔قومی ادارہ صحت میں قائم پاکستان پولیو لیبارٹری نے پشاور میں شاہین مسلم ٹائون کے مقام سے 17اگست کو لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونے، نرے خوڑ میں دو مقام سے 22 اگست کو لیے گئے دو نمونوں اور کراچی کیماڑی میں محمد خان کالونی سے 17اگست کو لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔لیب کے مطابق سب نمونوں میں پایا جانے والا وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس سے جڑا ہے۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ متعدد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا نہایت تشویش ناک ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وائرس کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں،وہ لوگوں کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں اور بچوں کو بیمار کرتے ہیں،تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ متاثرہ آبادیوں کا پتہ لگایا جا سکے اور ان کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے فوری اقدامات لیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر اس وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو کے قطرے پلوائیں اور ان کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...