اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے راہنماء اور سابق وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں، مہنگائی ، ڈوبتی ہوئی معیشت سے نکالنے کے لیے ماضی کے تمام حالات قوم کو سچ بتانا ہوں گے،بارڈرز پر سمگلنگ کو روکنا سیاستدانوں کی نہیں اداروں کی ذمہ داری ہے، مکمل سمگلنگ روک دی جائے تو بہت حد تک ملک میں بہتری آ سکتی ہے، پاکستانی لوگ 2017 جیسا ملک چاہتے ہیں،نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرسکتا ہے۔جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے، دشمن اس وقت وار کرتا جب ملک کے اندرونی حالات ٹھیک نہ ہو،پاکستان میں پیدا ہونے والی مہنگائی ، ڈوبتی ہوئی معیشت سے نکالنے کے لیے ماضی کے تمام حالات قوم کو سچ سچ بتانا ہوں گے،75 سالوں سے پاکستان میں تجربے کئے گئے، آج کی نوجوان نسل کو علم ہے کہ 2017 میں کیا ہواا،س وقت کی طاقتوں نے عمرانی پروجیکٹ لانچ کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ 2014 میں عمرانی پراجیکٹ نے ایک ادارے کو چھوڑ کر تمام اداروں کیخلاف دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیا، اس وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی کے باعث عمران کی گرفتاری نہ کی گئی ، منصفوں نے گزشتہ 16 ماہ میں کئی نوٹس لئے9 ، 10 مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، عوام کو تقسیم کر کے ایک ادارے کے سامنے لا کھڑا کیا گیا،نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، جسکی وجہ سے عالمی قوتیں ناراض ہیں تاہم پاکستان کے دوست ممالک نواز شریف سے خوش بھی ہیں،دوست ممالک نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیںنواز شریف کے علاوہ دیگر جماعتوں میں نواز شریف جیسا قابل اور محب وطن شخص موجود نہیں،پاکستانی لوگوں خواہش کرتے ہیں 2017 جیسا ملک چاہتے ہیں نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرسکتا ہے ،پاکستان میں انتخابات کے علاوہ کوئی حال نہیںبارڈرز پر سمگلنگ کو روکنا سیاستدانوں کی نہیں اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہیبارڈرز کو ٹائٹ کرنے سے بہتری نظر آئی ہے اگر مکمل سمگلنگ روک دی جائے تو بہت حد تک ملک میں بہتری آ سکتی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...