کراچی (این این آئی)پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے اراکین کا اعلان کردیا۔پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے اراکین کا اعلان کردیا۔نومنتخب چیئرمین فلمساز محمد علی نقوی نے ایک پریس ریلیز میں نئے تقرریوں کا اعلان کیا، کمیٹی کو اکیڈمی ایوارڈز کی ‘بہترین غیر ملکی زبان کی فلم’ کیٹیگری کے لیے پاکستان کی باضابطہ انٹری کا انتخاب کرنے نے چنا گیا ہے ۔کمیٹی کے ارکان میں ہدایت کار اور سینماٹوگرافر بلال لاشاری، مصنف و ہدایت کار صائم صادق، اداکار فواد خان، مصنفہ فاطمہ بھٹو، سماجی کارکن فریحہ الطاف، مہرین جبار، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، دستاویزی فلم ساز مدیحہ سید، فلمساز مہرین جبار، اداکارہ نادیہ افگن اور احمد علی اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔کمیٹی آئندہ ماہ کے دوران فلموں کا جائزہ لے گی جس کے بعد انہیں آسکرز کے لیے انتخاب کیا جائے گا، آسکرز کے لیے ان فلموں کا انتخاب کیا جائے گا جو پاکستانی سنیما کی نمائندگی کرتی ہیں۔منتخب فلم کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے اکیڈمی ایوارڈز میں بھیجا جائے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...