کولمبو (این این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں (کل) اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں (کل) اتوار کومدمقابل ہوں گی، میچ کے دوران 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم صبح کولمبو میں سورج نکلا رہا ۔دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ کے لیے ایشین کرکٹ کونسل نے ریزرو ڈے بھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر پاکستان اور بھارت کا میچ (کل) اتوارکو نہیں ہوتا تو اگلے روز مکمل کیا جائے گا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون بھی سامنے آ گئی ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے لیگ مرحلے کے میچ سے قبل بھارتی بولر جسپریت بمراہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے بھارت چلے گئے تھے تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے ایک اور کھلاڑی کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کو واپس بھیج دیا ہے۔سنجو سیمسن کو ایشیا کپ کے لیگ میچز کے لیے انجری کا شکار کے ایل راہول کے بیک اپ کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب کے ایل راہول کو نیٹ پر بھرپور پریکٹس کرتے دیکھا گیا جس کے باعث سنجو سیمسن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ سنجو سیمسن کی ٹیم کو ضرورت نہیں اس لیے انہیں واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے اور سنجو سیمسن بھارت کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...