گیس سیکٹر کے نقصانات اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالے جانے کا امکان

0
142

اسلام آباد (این این آئی)گیس سیکٹر کے نقصانات اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 45 سے 60 فیصد تک اضافے کی منصوبہ بندی کر لی۔ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا،گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پلان منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پیٹرولیم ڈویڑن سے بریفنگ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی،قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سبسڈائز انڈسٹری کیلئے بھی سبسڈی کا خاتمہ اوراضافے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت دوسرے جائزے سے قبل قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔