لاہور ( این این آئی) برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔عظیم قائد محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کوعلیحدہ شناخت اور نصب العین دیا، قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11ستمبر 1948 ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے، ان کو ہم سے بچھڑے 75برس بیت چکے ہیں، قائد اعظم کی آخری آرام گاہ کراچی میں موجود ہے، مزار قائد کے احاطے میں ہی ایوان نوادرات ہے جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال رہنے والا سامان موجود ہے۔قائد میوزیم کو حاجی محمدحنیف طیب نے 1988ء میں تعمیر کروایا تھا جہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے قلم سے لے کر کار تک ہر چیز محفوظ ہے، قائد اعظم نے آزاد ملک تو حاصل کر لیا لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی، قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی 11ستمبر 1948ء کو بانی پاکستان انتقال کر گئے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...