لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے برادر نسبتی علی انصاری کو ان کی سالگرہ پر گاتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔اداکارہ کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے شوہر کو سالگرہ پر مباکباد دینے کے لیے منفرف انداز اپنایا ۔ ویڈیو میں وہ گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ساتھ میں علی انصاری بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار علی انصاری اور سجل ایک ساتھ گانا گانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ایک مرحلے پر سجل علی اپنے بہنوئی سے مائیک بھی چھین لیتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو بھائی، ہمارے لیے بہتر ہوگا کہ ہم نئی تصاویر کھینچ لیں، میری دعا ہے کہ زندگی میں آپ کو صرف بہترین چیزیں ملیں۔ انہوںنے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون سا گانا گایا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...