لاہور( این این آئی)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جو لوگ انسانیت سے پیار کرتے ہیںمیری ان سے بڑی قربت ہوتی ہے ، میں ہر اس شخص سے کہوں گی جسے خدا کی ذات نے وسائل دئیے ہیں انہیں مستحق لوگوں پر خرچ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جو لوگ خدا کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں وہ رب تعالیٰ کے بڑے قریب ہوتے ہیں ،اگر ہمارے پاس خدا کی ذات کی قربت حاصل کرنے کا اتنا آسان ذریعہ موجود ہے تو ہم کیوں نہ بڑھ چڑھ کر انسانیت کے لئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی میں اپنے ہاتھوں سے کھانے بنا کر مستحق لوگوں میں تقسیم کروں ، میںسب لوگوں سے کہوں گی آپ اس پر عمل کر کے دیکھیں آپ کو ایسا دلی سکون میسر آئے گا کہ آپ اس کے حصول کے لئے بار بار اس کی کوشش کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...