اسلام آباد (این این آئی)چین کے ژی جیانگ فنانشل کالج (زیڈ ایف سی)نے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں ای کامرس شارٹ کورس کا آغاز کردیا۔گوادر پرو کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں نے سب سے پہلے ایک آن لائن میٹنگ کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کے بعد مختصر کورس کا باضابطہ آغاز 3 کلاس گھنٹے کے تعارفی لیکچر کے ساتھ کیا گیا۔ مختصر کورس 12 کلاس گھنٹوں پر مشتمل ہے جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔کورس میں شرکت کرنے والے طلبا کو زیڈ ایف سی سے سرٹیفکیٹ ملے گا۔ دونوں ادارے مختصر کورس کے نتائج کی بنیاد پر مزید تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق اس مفاہمت نامے کی سہولت ٹی این جی انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے فراہم کی تھی۔ صدر تانگ انٹرنیشنل لی جن سونگ نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم معاشرے کی معاشی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے لئے ایک اہم محرک قوت کے طور پر کام کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک چین پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو دونوں ممالک نے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم چین اور پاکستان کے پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے تعاون کو ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنائیں گے، بین الاقوامی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے جو وقت کی ترقی کے مطابق ڈھل جائیں گے، اور چین-پاکستان بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو نئی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...