لاہور (این این آئی) عروسی جوڑے نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیئے۔پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے دلکش عروسی جوڑے میں سج دھج کر اپنے مداحوں کی جانب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ‘دل موم کا دیا’ میں اپنی بہترین اداکاری سے سب کو رونے پر مجبور کردینے والی اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی ہے جن میں وہ کسی حسن پری سے کم معلوم نہیں ہو رہیں۔انہوں نے سنہرے دھاگے اور نگ کے کام سے بھرپور میرون لمبی شرٹ کے ساتھ سرخ لہنگا پہن رکھا ہے جبکہ دوپٹے کیلئے کوپر رنگ کا انتخاب کیا ہے۔نیلم منیر نے اپنے اس لْک میں ناصرف بھاری عروسی جوڑا پہنا ہے بلکہ زیورات کا انتخاب کرتے وقت بھی ہلکی پھلکی جیولری نہیں بلکہ بھاری گلوبند اور مالا پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ میچنگ بْندے اور ٹیکا بھی قابل دید ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...