رباط(این این آئی)مراکش میں تباہ کن زلزلے کے پانچویں دن مرنے والوں کی تعداد تقریبا 2901 ہو گئی ہے اور 5500 سے زائد زخمی ہیں، جب کہ امدادی کارکنان اب بھی زلزلہ سے متاثرہ دور دراز پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بہت سے مقامات تک اب بھی امدادی کارکن نہیں پہنچ پائے ہیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ دوسری طرف بین الاقوامی ریڈ کراس نے فوری امداد کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کی امداد کی اپیل کی ہے۔مراکش کے ریسکیو اہلکار، غیر ملکی ٹیموں اور رضاکاروں کے تعاون سے ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں کو تیز کرنے اور گھروں سے محروم ہونے والے سینکڑوں خاندانوں کو پناہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہت سے زلزلہ زدگان کو ان عارضی پناہ گاہوں میں مشکل حالات کا سامنا ہے جہاں وہ چوتھی رات باہر گزارنے کے بعد پناہ لے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...