واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امداد اور بحالی کا کام کرنے والی انجمنوں، لیبن حکام اور اقوام متحدہ کی انجمنوں کو فنڈر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خانہ جنگی اور سیاسی تقسیم کے شکار ملک لیبیا میں اب بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کی وجہ سے شدید تباہی کے اثرات میں کمی لائی جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ شدید بارش کے بعد متعدد ڈیمز ٹونٹے کے باعث لیبیا کا مشرقی بندر گاہی شہر درنہ کا 25 فی صد حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے اور یہاں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ہلالِ احمر کے لیے لیبیا کے نمائندے تمر رمضان کے مطابق غیر معمولی سیلاب کے باعث لیبیا میں کم از کم دس ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...