لاہور ( این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے 9مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔لاہور میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 9مئی اور جڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 وزرا اور اعلی افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں 9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے 9مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3روز میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9گرجا گھروں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزید 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی 2 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...