لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن جنوری کے آخری ہفتے یا فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے، تقرریوں و تبادلوں سے متعلق پیپلز پارٹی کا اعتراض بلاجواز، سیاسی بیانیہ ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن جنوری کے آخری ہفتے یا فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، حلقہ بندیوں کا عمل 30نومبر تک مکمل ہو رہا ہے، اس کے بعد الیکشن یقینی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی رائے کے تحت نواز شریف کی نا اہلی ختم ہو چکی ہے، جہاں تک سزا کا تعلق ہے تو نوازشریف کے خلاف کمزور کیس ہے، نواز شریف اپنی سزا کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کریں گے اور وہ بری ہو جائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر اس وقت ہوئی جب نگران سیٹ اپ بنا تھا، تقرریاں اور تبادلے نگران سیٹ اپ آکر کرتا ہے، اب کیسے خیال آگیا کہ تقرر و تبادلے کسی کے کہنے پر ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب الیکشن قریب ہوں تو سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی والے سیاسی بیانیے کے طور پر ان چیزوں کو اپنائیں گے لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے، حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...