گلگت (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دورہ گلگت میں ادارہ امراض قلب میں او پی ڈی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے اندر کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر ہو گا، کسی اور سے کوئی امید یا خوش فہمی ہے تو وہ دور کر لیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل کیے جائیں گے، آئینی سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے جواب جلد عوام تک پہنچائیں گے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی نشست کے لیے بولی نہیں لگے، ہم بولیاں لگانے نہیں بولیوں کا گلا گھوٹنے آئے ہیں۔نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ گلگت کے لوگوں کے لیے پیغام لے کر آیا ہوں کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں، دوریوں کو حکمت کے ساتھ دور کریں گے، گلگت میں بھائی چارہ یہاں کے سماج اور اقدار میں ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...