گلگت(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں امراض قلب ہسپتال میں او پی ڈی کا افتتاح کردیا۔بدھ کووزیراعظم نے امراض قلب ہسپتال کا دورہ کیا اور تختی کی نقاب کشائی کرکے او پی ڈی کا افتتاح کیا،50بستروں پر مشتمل ہسپتال میں ایمرجنسی ،آئی سی یو،سی سی یو،بچوں کی وارڈ اور سرجری سمیت امراض قلب کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں۔گلگت بلتستان میں امراض قلب کا یہ پہلا ہسپتال ہے۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضی سولنگی ،وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان اوردیگراعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعظم کو ہسپتال میں علاج کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ جون 2024سے ہسپتال مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...