معیار ی ،بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کا بحران ختم کیا جا سکتا ہے ‘ شان

0
138

لاہور( این این آئی )نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائیں جاتی او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے ۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے ، اب فارمولا فلموں کا دور نہیں رہا ، ہمیں بہت سی تبدیلیاں لانا ہوں گی ۔ فلم انڈسٹری کو صحیح معنوں میں انڈسٹری تسلیم کرنا ہو گا ، اس کو وینٹی لیٹر سے باہر لانے کیلئے حکومتی سطح پر ہر طرح معاونت کی ضرورت ہے اس کے بعد ہی نجی شعبہ بھی ہمت کر کے سرمایہ کاری کرے گا ۔فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے جو حکومتی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ۔