ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمساز، اداکار اور ٹیلی ویژن پرسانلٹی کرن جوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) چھوڑنے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے بچوں کی وجہ سے کیا، یہ اقدام فطری تھا۔انکا کہنا تھا کہ ایسا اپنے خلاف بطور پروڈیوسر اقربا پروری کے دعوؤں یا الزامات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کی وجہ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے بچوں کے حوالے سے بیہودہ جملے پڑھے تو پھر میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ مجھے برا بھلا کہیں، جو کہنا چاہتے ہیں مجھے کہیں، لیکن انہوں نے میرے بچوں پر بیہودہ جملے تحریر کیے، میری والدہ کیلیے نہایت غیرمناسب جملے لکھے گئے، میری والدہ ایک معمر خاتون ہیں جبکہ اس وقت میرے بچے صرف 5 برس کے تھے۔کئی ہٹ فلموں کے ہدایت کار کا مزید کہنا تھا کہ اب میں کبھی بھی ٹوئٹر پر واپس نہیں جاؤں گا، یہ ٹھیک ہے کہ میری کمپنی اب بھی اس پر ہے، میں ٹوئٹر کی اہمیت سے آگاہ ہوں، لیکن میں اس پلیٹ فارم پر واپس نہیں جانا چاہتا۔ میں بطور ایک انسان کے بھی اپنے بچوں اور والدین کے لیے برے الفاظ نہیں پڑھنا چاہتا۔واضح رہے کہ کرن جوہر بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں یش اور روحی کی پرورش کر رہے ہیں جنکی پیدائش 2017 میں ہوئی۔ کرن جوہر نے بچوں کے نام اپنے والدین کے نام پر رکھے ہیں۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...