لاہور ( این این آئی) پاکستان اور بھارت رواں ماہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق غیرجانبدار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی دریائوں پر ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ 20اور 21ستمبر کو طے شدہ میٹنگ میں ویانا میں غیرجانبدار ماہر کے ایک رکنی فورم میں سنا جائے گا۔غیر جانبدار ماہر کے سامنے ہونے والی یہ دوسری میٹنگ ہے جبکہ پہلی میٹنگ اسی سال فروری میں ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین متنازع منصوبوں پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ پاکستان نے 330میگا واٹ کے کشن گنگا اور 850میگا واٹ ریتلے پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں، بھارت دونوں پروجیکٹس جہلم اور چناب دریاں پر تعمیر کر رہا ہے۔پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے قانون و آبی وسائل اور اٹارنی جنرل کریں گے، وفاقی سیکرٹری برائے آبی وسائل اور انڈس واٹر کمشنر بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس کے علاوہ دفتر خارجہ کے حکام، بین الاقوامی وکلا اور انجینئرز کی ٹیم بھی پاکستانی وفد میں شامل ہوگی۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...