بھارت میں مہلک نیپا وائرس سے متعدد افراد ہلاک، 700 سے زائد متاثر

0
150

نئی دہلی(این این آئی)صحت کے شعبے میں مودی سرکار کی نالائقی کھل کر سامنے آگئی،کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں مہلک وبائی وائرس نیپا پھیلنے کے بعد بھارتی ماہرین اب تک وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نیپا وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔