راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔منگل کو شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دور ان شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتِ عالیہ نے آر پی او، سی پی او، آئی جی پنجاب اور وفاقی حکومت سے شیخ رشید کی حراست کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ہدایت کی کہ شیخ رشید کی حراست سے متعلق فریقین 22 ستمبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ شیخ رشید کے گھر پر راولپنڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، شیخ راشد شفیق کو بتایا گیا ہے کہ ایک دو دن تک پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے 3 دن کے اندر وفاقی حکومت اور راولپنڈی پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کے ڈرائیور سجاد کو رہا کیا گیا ہے اس نے بھی کچھ تفصیلات بتائی ہیں، ہمارے پاس نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو اور گواہ موجود ہیں۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ مارا، شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...