اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت نے جون 2021 میں لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کی، سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا، کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ترکیے کے صدر اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ نگراں وزیرِ اعظم دورہ نیویارک پر ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں، انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتا ہے، امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی وزیرخارجہ سے گزشتہ رات ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی تعاون پر بات ہوئی۔
مقبول خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے ساتھ بہت مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا،...
نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...