اسلام آ باد(این این آئی)چین پا کستان اقتصا دی راہداری ( سی پیک) نے اپنے آغاز کے بعد سے 10 سالوں میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیںجس سے پاکستانی عوام کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ بد ھ کوچا ئنہ میڈ یا گروپ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی اور بجلی کے منصوبوں نے پاکستان کو درپیش بجلی کی شدید قلت کو بہت حد تک حل کیا ہے اور شاہراہوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پورے ملک میں سڑکوں کی رسائی کو بہت بہتر بنایا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک سی پیک نے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار روز گار کے مواقع پیدا ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر نے نہ صرف متعدد ترقیاتی فوائد پیدا کیے ہیں بلکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے عالمی گورننس کے تصور پر بھی صحیح معنوں میں عمل کیا ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد...
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا ایک تاریخی سنگ...
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس...
تحریک انتشار سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی ناکامی اور...
سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی...
کراچی(این این آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز...
پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 59...
کراچی (این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی...