اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب غلام کاسی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے جائے،ارباب غلام کاسی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں جمہوریت پسند سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعثِ تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارباب غلام کاسی کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔پی پی پی چیئرمین نے ارباب غلام کاسی کے بہیمانہ قتل پر اسفند یار ولی خان اور ایمل ولی خان سمیت پوری عوامی نیشنل پارٹی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن پی ایس 92 کے صدر توصیف مرزا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔پی پی پی چیئرمین نے توصیف مرزا سے انکے بہنوئی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...