لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے کورونا کے باعث جلسوں پر پابندی کی درخواست پر سیکرٹری صحت اور ڈی سی لاہور سے جواب طلب کرلیا۔عدالت میں کورونا سے بچا کیلئے سیاسی جلسوں پر پابندی لگانے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے احکامات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا کے شدید پھیلاو کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں، اس عالمی وبا سے بچا کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے جو لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کرے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے سلسلے میں مریم نواز لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...