اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے سرکاری گواہوں نے بتایا ہم شرمندہ ہیں ، نیب کے ہراساں کر نے پر دبائو میں آکر بیان دیا ،نیب کے زریعے سیاست دانوں کی بے عزتی کی جارہی ہے۔ پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ناروال سپورٹس سٹی منصوبے کی ایک پیشی تھی اور ایک سال کی طرح اج عدالت میں پیش ہوا،اس منصوبے میں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی ،ہم نے سپورٹس سٹی منصوبے سیملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا جو ہمارا جرم بن گیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے زریعے سیاست دانوں کی بے عزتی کی جارہی ہے،نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف نیب کے سرکاری گواہوں نے مجھے بتایا کہ ہم شرمندہ ہیں،ہمیں نیب سیل میں لے جاکر کہا گیا کہ یا تو 90دن جیل کاٹوں یا گواہ بنو،افسران کہتے ہیں نیب کے ہراساں کرنے پر دبائومیں آکر بیان دیا۔ انہوںنے کہاکہ 90دن کا ریمانڈ ایک ایساہتھکنڈا ہے جس سے سرکاری افسران کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے فائدے کیلئے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے،ایف آئی اے کو ہمارے دور میں کبھی اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کا ٹاسک نہیں دیا گیا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...