بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ‘وزیراعظم آزاد کشمیر

0
445

باغ (این این آئی)وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا مختصر دورہ باغ’وزیر اعظم نے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بڑے بھائی حاجی سردار منور خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیر اعظم نے سردار میر اکبر خان اور خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی بعد ازاں وزیر اعظم باغ شہر میں سابق ایڈمینسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ملک آفتاب احمد اعوان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں میڈیا سے مختصر گفتگو میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 13ویں ترمیم کے زریعے ریاست کے وقار اور تشخص میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں ایکٹ 1974 کو ریاست کا آئین بنایا اب اس کی حفاظت مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس کی زمہ داری ہے،14ویں ترمیم کے حوالہ سے کوئی بات قبول ہے نہ اپنے اختیارات سے دستبردار ہونگے،چھ جماعتوں کی ٹوپیاں تبدیل کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور یہی صورتحال اس کے جنرل سیکرٹری کی ہے جس کا اب تک معلوم ہی نہیں ہو سکا کہ وہ کس کے ساتھ ہے