اسلام آباد(این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزارتِ داخلہ کے سیاسی ومذہبی جماعتوں کی ملیشیا اور وردی کا نوٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت داخلہ کا نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے ۔ ایک انٹرویومیں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وزارت داخلہ کا نوٹس بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ سیاسی دبائو کے طور پر ایک رجسٹرڈ جماعت کو دباو میں لانے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ جان بوجھ کر ایک نان ایشو کو ایشو بنایا جارہا ہے، نوٹی فکیشن کے الفاظ نئے نہیں ہیں، اس کا کوئی بھائونہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملیٹنٹ اور رضاکار میں فرق ہوتا ہے، رضاکار انصارالاسلام کے ہیں جو جے یو آئی کا ایک دستوری ونگ ہے۔ انہںنے کہاکہ رضاکار الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ ہیں، اس پرکبھی اعتراض نہیں کیا گیا، رضاکار جے یو آئی ف کے دستور کا حصہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2001میں ہم نے لاکھوں کے جلسے کیے، ہمارے رضاکاروں کی پلاننگ کو اس وقت کے وزیرداخلہ نے سراہا۔ انہوںنے کہاکہ 2017 میں بھی ہم نے جلسے کیے، انصارالاسلام کے رضاکاروں نے سکیورٹی کی، آزادی مارچ میں بھی انہی رضاکاروں نے سکیورٹی دی، ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، ڈنڈے کی کوئی رجسٹریشن نہیں ہوتی، نا ہی لائسنس ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایسے نوٹی فکیشن صرف سیاسی دباو کیلئے ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...