اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاہے کہ احسن اقبال کرپشن چارجز کی جوابدہی کے بجائے گٹھ جوڑ کی بین بجارہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس سٹی میں اختیارات کا ناجائز استعمال ان کے نزدیک جرم ہی نہیں۔شہباز گل نے کہا کہ ڈی جی اخترگنجیرا کو منصوبے کا غیرقانونی طور پراجیکٹ ڈائریکٹر لگایا گیا۔اْنہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی منصوبے کی بھارتی سرحد سے 800 میٹر دور تعمیر سکیورٹی رسک ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ احسن اقبال نے صوبائی حکومت کے منصوبے کو ہائی جیک کرکے اضافی فنڈ خرچ کیے۔انہوںنے کہاکہ موصوف نے تمام قوانین توڑے اور سیاسی مفادات کیلئے کروڑوں کا پراجیکٹ اربوں تک پہنچایا۔یاد رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی، اسپورٹس سٹی منصوبے سے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا بن گیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...