ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سْپر سٹار اکشے کمار اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ‘مشن رانی گنج’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم مشن رانی گنج میں اکشے کمار بھارت کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ گل کا کردار کرتے نظر آئیں گے جنہوں نے سال 1989 میں رانی گنج میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسنے والے 65 کان کنوں کوبچایا تھا جو سیلاب سے بچ جانے کے بعد کوئلے کی کان میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔جذبات اور ڈرامہ سے بھرپور فلم مشن رانی گنج کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر جاری کردیا گیا ہے، مشن رانی گنج کا ٹریلر دیکھ کر مداح اکشے کمار کے کردار جسونت سنگھ گل کی بہادری کو دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ فلم ”مشن رانی گنج” 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں اکشے کمار کے ساتھ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...