ریاض (این این آئی ) سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں ”سعودی فلم فورم” کے عنوان سے اس تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک ہوں گے، یکم سے چار اکتوبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 50 اہم مقررین خطاب کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں اس نوعیت کی پہلی تقریب کا یہ پہلا سیشن ہوگا، جو کہ ریاض کے بلیوارڈ سٹی ایگزیبیشن ہال میں منعقد کی جائے گی ، اس سیشن کا انعقاد فلم انڈسٹری کو سعودی معیشت میں اہم شراکت دار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔اس تقریب سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کو بڑھا کر، تجربات کے تبادلے کے ذریعے، پائیدار اور تجدید شدہ اقتصادی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔سعودی عرب میں فلم سازی کی حقیقت اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ممتاز فلم سازوں، پروڈیوسرز، ہدایت کاروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے افراد تقریب میں شرکت کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فلم فورم میں ورکشاپس اور کئی سیکشنز بھی شامل کئے گئے ہیں، جس میں انسپائریشن زون، انوویشن زون، انٹرایکٹو ایکٹیویٹیز زون، ایکسپیریئنسز زون، بزنس زون کو شامل کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی فلم کمیشن کے سی ای او انجینئر عبداللہ آل عیاف نے تصدیق کی ہے کہ یہ فورم فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم کامیابی ہے ، یہ فلم انڈسٹری میں سرگرم تمام علاقائی اور بین الاقوامی گروپوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...