واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں فائزراورموڈرنانے صدر ڈونل ٹرمپ کی دعوت پرویکسین سمٹ میں شرکت کا بائیکاٹ کردیا۔ صدر ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہائوس میں ہونے والے ویکسین سمٹ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اس سمٹ کے انعقاد کا مقصد امریکا میں کرونا کی روک تھام کے حوالے ہونے والے اقدامات اور پیش رفت کی کوریج کرنا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ فائزرکے ساتھ عوام دشمنی میں داخل ہوگئی جب انہوں نے الزام عاید کیا کہ فائزرنے دانستہ طور پر ویکسین کے نتائج کا اعلان کرنے میں تاخیر کی ہے۔ کمپنی نے صدر ٹرمپ کے اس الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس نے امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے ویکسین کی تیاری میں تاخیر کی تھی۔ کمپنی کو ‘وارپ اسپیڈ’ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔تاہم فائزر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ بورلا نے “ویکائنز سمٹ” میں شرکت سے انکار کردیا اور کہا کہ موڈرنا کے ‘سی ای او’ اسٹافی بینسل نے بھی شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکا میں کرونا کی دوائی تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے ایوان صدر میں منعقدہ سمٹ میں شرکت کے بائیکاٹ نے صدر ٹرمپ کو ایک شرمساری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...