لیبی فوج نے ترکی کا تجارتی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

0
320

طرابلس (این این آئی )لیبیا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک تجارتی بحری جہاز کو قبضے میں لیا۔ لیبی فوج کا کہنا ہے کہ علاقائی پانیوں میں داخل ہونے اور سمندری ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی پر تجارتی جہاز کو روکا گیا ہے اور اس کی تلاشی لینے کے ساتھ اس کے عملے سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی فوجی دستوں کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ جمیکا کے پرچم بردار ایک تجارتی کارگو جہاز جس کو مبروکہ کا نام دیا گیا ہے کو جبل الاخضر میں راس ہلال کے ساحل سے لیبیا کے علاقائی پانی میں داخل ہونے پر روک دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز مصراتہ بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا اور اس پر ترکی کے 9 افراد سوار تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کو روک کر راس ہلال کی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا ہے