ممبئی(این این آئی)مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کرلیا ہے۔بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر مفتی انس اور بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولۖ پر حاضری بھی دی۔ثنا خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! اللہ تعالی کے حکم سے ہم خوش قسمتی سے روضہ رسولۖ میں داخل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! گورنر مدینہ منورہ کی دعوت پر ہم نے روضہ رسولۖ پر حاضری دی۔ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی ہماری زندگی میں آنے کی برکت تھی کہ ہمیں یہ خاص موقع ملا۔واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں اس جوڑے کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دینداری اور دیانتداری کی علامت ہو۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...