بغداد(این این آئی)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسیس آئندہ برس مارچ میں عراق کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاپ فرانسیس کا دورہ عراق عالمی وبا کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا، کورونا وائرس نے دنیا میں پنجے گاڑے ہیں تب سے اب تک پوپ فرانسیس پہلی بار اٹلی سے باہر قدم رکھنے جا رہے ہیں۔پاپ فرانسیس عراق کے دارالحکومت بغداد میں قیام کریں گے، کہا جارہا ہے کہ پوپ فرانسیس 5 سے 8 مارچ تک عراق میں رہیں گے۔اس دورے کا مقصد دنیا بھر میں صحت کے ایمرجنسی پروگرام سے متعلق ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دورے سے ہم عراق کے عوام سے ہمدردی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔اس دورے کے حوالے سے عراق کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسز کا عراق آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانیت سب سے بلند ہے اور اس سے مذہبی انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی ہو گی۔یہ دورہ ناصرف عراق کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ خطے میں امن کی کیفیت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔عراق نے پاپ فرانسیس کے اس دورے کو تاریخی دورہ بھی قرار دیا ۔پوپ فرانسیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عراق کی مستقل مزاجی بہت اچھی ہے
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...