شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی افغانستان میں سیلاب متاثرین میں 47 ٹن خوراک تقسیم

0
241

ریاض(این این آئی)شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹیرین سینٹر کی جانب سے افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع ترخ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 47 ٹن اور 500 کلوگرام خوراک تقسیم کی گئی جس سے 3000 افراد مستفید ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ امداد افغانستان کے مختلف شہروں اور صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ کوششوں کا حصہ ہے۔ادھر شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے یمن کی شبوہ گورنری میں صحت عامہ کے دفتر کو 1,570 ڈائیلاسز سیشنز کے لیے ہیمو ڈائلیسس کے سامان کی ایک نئی کھیپ بھی پہنچائی ۔شبوہ گورنری کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری سالم الاحمدی نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے صحت کے شعبے سمیت متعدد شعبوں میں گورنری کو فراہم کی جانے والی طبی امدد کو سراہا۔