سیاحت کے فروغ میں عالمی رینکنگ ، سعودیہ کا دوسرا نمبر

0
230

ریاض(این این آئی)رواں برس 2023 کے پہلے سات مہینوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے سعودی عرب عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔وزارتِ سیاحت کے حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں امسال جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔یہ اعداد وشمار گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم برائے سیاحت سے حاصل کیے گئے اور یو این ڈبلیو ٹی او کے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر سے آئے۔ریاض نے 27-28 ستمبر کو عالمی یومِ سیاحت کی میزبانی کی جو عالمی سیاحت کے شعبے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاس ہے۔سعودی وزیرِ سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ یہ کامیابی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔