اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے فوری امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے تیز ترین فضائی اور زمینی راستوں کو استعمال کرتے ہوئے امدادی سامان بھیجنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این ڈی ایم اے نے 7 اکتوبر بروز ہفتہ افغانستان کے شہر ہرات کے مضافاتی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد صورتحال اور افغانستان کے لیے امدادی پیکج کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اجلاس کی صدارت کی جس میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی، وزارت خارجہ اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکا کو ہرات، افغانستان کی صورتحال اور مصیبت میں گھرے برادر ملک افغانستان کو فوری طور پر بھیجی جانے والی امداد کے بارے میں بتایا گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جو امدادی سامان بھیجا جائے گا اس میں اشیائے خوردونوش، ادویات، خیمے اور کمبل شامل ہیں ان اشیا کے علاوہ سرچ اور ریسکیو ٹیم کو بھی تیار کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت روانہ کی جاسکتی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے افغانستان کے لیے فوری امداد کی فراہمی پر زور دیا اور یہ امداد تیز ترین فضائی اور زمینی راستوں کو استعمال کرتے ہوئے بھیجنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عمل میں شامل تمام سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کو معاونت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...