نگراں وزیر خارجہ کا تباہ کن زلزلے کے تناظر میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

0
150

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغانستان کے صوبہ ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، جس میں 2000 سے زائد افراد جا بحق ہوگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہم ریسکیو اور امدادی کاموں میں مدد کے لیے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ افغانستان میں دو دہائیوں کے سب سے مہلک زلزلوں میں سے ایک سمجھے جانے والے زلزلے کے دوران طالبان حکام نے میڈیا کو بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔