اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہاہے کہ نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیز ی سے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار اہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی موجود تھے۔ نگران وزیر منصوبہ بندی نے چین کے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالا تھا جس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں بالخصوص توانائی، انفراسٹرکچر، انٹرسٹریل زونز، ایگریکلچرل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرسمیع سعید نے کہا کہ نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیز ی سے مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ وزارت منصوبہ بندی باقاعدگی سے اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے۔ سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کے لیے حکومت پاکستان بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔چینی سفیر نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی جس کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بی آر آئی فورم انتہائی اہم فورم ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی سفیر نے نگران وزیر منصوبہ بندی کو بی آر آئی فورم 2023 میں شرکت کی دعوت دی۔ بی آر آئی فورم 17 ، 18 اکتوبر 2023 کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...