اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افغانستان کے شہر ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امداد روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دل متاثرہ خاندانوں کے لئے افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں افغانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ امداد بھیجیں،افغان حکومت نے خصوصی طور پر میڈیکل ٹیم، فیلڈ ہسپتال، 50 خیمے اور 500 کمبل بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر تمام درخواست کردہ اشیا آج امداد ی سامان کے ساتھ بھیجی جارہی ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...