قطر کی حماس اور اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر ثالثی کی تصدیق

0
127

دوحہ(این این آئی)قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کیلئے بات چیت کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق دوحہ سے قطر کی وزارت خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کیلئے ثالثی کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہماری ترجیح خون ریزی رکوانا اور قیدیوں کی رہائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد علاقائی تنازع کے پھیلاو کو روکنا ہے۔