اسرائیلی فوج کی بمباری، 560 فلسطینی شہید، 1 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے

0
311

تل ابیب (این این آئی)سرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 900 زخمی اور ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر شدید وحشیانہ بمباری کرکے متعدد عمارتیں تباہ کردیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے اطراف میں کمیونٹیز کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج اور ٹینک غزہ کے ساتھ سرحدی علاقے میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی شہر اشکلون پر تقریبا 100راکٹ داغے گئے، 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نیحماس کیحملے کا نائن الیون حملے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا حملہ امریکا میں میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔